0
Friday 7 Jun 2024 20:50

آندھرا پردیش میں مسلم ریزرویشن جاری رہیگا، تلگو دیشم پارٹی

آندھرا پردیش میں مسلم ریزرویشن جاری رہیگا، تلگو دیشم پارٹی
اسلام ٹائمز۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی قیادت والی نیشنل ڈیمورکیٹک الائنس (این ڈی اے) کی ایک میٹنگ جمعہ کو قومی دارالحکومت دہلی میں ہوگی۔ اس میں اتحاد کے نو منتخب ارکان پارلیمنٹ نریندر مودی کو اپنا لیڈر منتخب کریں گے۔ اس کے بعد وہ مرکز میں حکومت بنانے کا دعویٰ پیش کریں گے۔ این ڈی اے کے ارکان پارلیمنٹ کی یہ میٹنگ پارلیمنٹ کے سینٹرل ہال میں ہوگی۔ اس دوران این ڈی اے کے ارکان پارلیمنٹ دہلی پہنچ گئے ہیں۔ اجلاس میں شرکت کے لئے تلگو دیشم پارٹی (ٹی ڈی پی) کے لیڈر کے رویندر کمار بھی قومی راجدھانی پہنچ گئے ہیں۔ اس دوران جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا آندھرا پردیش میں مسلم ریزرویشن جاری رہے گا، تو ٹی ڈی پی کے لیڈر کے نے کہا ’’جی ہاں، ہم اسے جاری رکھیں گے، یہ کوئی مسئلہ نہیں ہے‘‘۔ ٹی ڈی پی کے مطالبے کے بارے میں پوچھے جانے پر رویندر کمار نے کہا کہ آج مطالبات پر بات کرنے کا وقت نہیں ہے، لیکن ہم این ڈی اے کا حصہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ الیکشن سے پہلے کا اتحاد ہے جب بھی ضرورت ہوتی ہے، ہم مرکز کی مدد لیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم مرکز کے منصوبوں سے واقف ہیں، ہماری پہلی ترجیح آندھرا پردیش کی تعمیر نو ہے، کیونکہ یہ 25 سال پیچھے چلا گیا ہے۔ انہوں نے توقع ہے کہ وزیر اعظم 9 جون کو حلف اٹھائیں گے، اس لئے اس سے پہلے ہمیں این ڈی اے کا لیڈر چننا ہوگا۔ آپ کو بتاتے پارلیمانی انتخابات میں بی جے پی کو اپنے بل بوتے پر اکثریت نہیں ملی تھی۔ ایسے میں جنتا دل یونائیٹڈ (جے ڈی یو) اور تیلگو دیشم پارٹی این ڈی اے کی دو سب سے بڑی اتحادی بن کر ابھری ہیں۔ ایسے میں یہ مانا جا رہا ہے کہ دونوں پارٹیاں این ڈی اے میں اہم رول ادا کر سکتی ہیں۔ بی جے پی کے بعد ٹی ڈی پی کے پاس سب سے زیادہ 16 ممبران پارلیمنٹ ہیں، جب کہ جے ڈی یو 12 ممبران پارلیمنٹ کے ساتھ این ڈی اے کا دوسرا سب سے بڑا حلیف ہے۔
خبر کا کوڈ : 1140248
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش