0
Friday 7 Jun 2024 21:44

حماس کو تخفیف اسلحہ پر مبنی کوئی معاہدہ قبول نہیں، یحیی السنوار

حماس کو تخفیف اسلحہ پر مبنی کوئی معاہدہ قبول نہیں، یحیی السنوار
اسلام ٹائمز۔ وال اسٹریٹ جورنل کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے مرکزی رہنما یحیی السنوار نے غاصب اسرائیلی رژیم کے ساتھ بالواسطہ مذاکرات میں ثالثی کرنے والے عرب ممالک سے کہہ دیا ہے کہ وہ اس رژیم کے ساتھ صرف اسی صورت میں کسی معاہدے تک پہنچیں گے کہ جب اسرائیل مستقل جنگبندی کا عہد کرے گا۔

امریکی ای مجلے نے دو اعلی ملکی عہدیداروں سے نقل کرتے ہوئے دعوی کیا کہ یحیی السنوار نے اعلان کیا ہے کہ حماس اپنے ہتھیار ڈالے گی اور نہ ہی کسی ایسے معاہدے کو قبول کرے گی کہ جس میں ایسا کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہو!

غزہ میں جنگبندی کے قیام کے مقصد سے قطر، مصر و امریکہ کے نمائندوں کی ثالثی سے مذاکرات ابھی تک جاری ہیں تاہم بین الاقوامی ذرائع نے خبر دی ہے کہ ان مذاکرات میں تاحال کسی پیشرفت کے کوئی آثار نہیں۔ مذکورہ مذاکرات بدھ کے روز شروع ہوئے تھے جبکہ اسی دن، 3 مراحل پر مبنی جنگبندی و قیدیوں کے تبادلے کے منصوبے پر تبادلہ خیال کے لئے امریکی جاسوس تنظیم سی آئی اے کے ڈائریکٹر ولیم برنز نے بھی دوحہ میں اعلی مصری و قطری حکام کے ساتھ ملاقات کی تھی۔ اس حوالے سے مصری ذرائع کا کہنا ہے کہ قطر کے ساتھ بات چیت کا مقصد ایک ایسا فارمولہ تلاش کرنا ہے کہ جسکے تحت حماس کی جانب سے غزہ کی پٹی کے تنازعے کو مکمل طور پر چھوڑ دینے اور اس علاقے سے اسرائیلی افواج کے مکمل انخلاء کے لئے ضروری ضمانت فراہم ہو سکے تاہم اسرائیل نے اعلان کر رکھا ہے کہ وہ حماس کو ایسی کوئی بھی ضمانت دینے کے خلاف ہے!
خبر کا کوڈ : 1140278
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش