0
Friday 7 Jun 2024 21:45

غزہ میں اقوام متحدہ کے اسکول پر مہلک حملہ امریکی بم کے ذریعےکیا گیا، امریکی ماہرین

غزہ میں اقوام متحدہ کے اسکول پر مہلک حملہ امریکی بم کے ذریعےکیا گیا، امریکی ماہرین
اسلام ٹائمز۔ امریکی وزارت دفاع کے متعدد موجودہ و سابق اہلکاروں نے مقامی میڈیا کو بتایا ہے کہ غاصب اسرائیلی فوج نے غزہ میں اقوام متحدہ کے ایک اسکول پر مہلک حملے کے لئے امریکی ساختہ تباہ کن بم استعمال کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ذرائع نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر این پی آر کو بتایا کہ مذکورہ انسانیت سوز حملہ امریکی ساختہ تباہ کن بم جے بی یو 39 (JBU-39) کے ذریعے کیا گیا جبکہ قبل ازیں رفح شہر کے ایک پناہ گزین خیمے پر اپنے ہوائی حملے میں بھی غاصب صیہونی رژیم نے اسی قسم کا امریکی بم استعمال کیا تھا۔ اپنے انٹرویو میں پینٹاگون کے ایک اہلکار نے یہ دعوی بھی کیا کہ اسرائیل نے اس بم کو انتہائی نامناسب طریقے سے استعمال کیا ہے کیونکہ مذکورہ امریکی بم کو بہت کم نقصان پہنچانے کے لئے ڈیزائن کیا گیا تھا۔

اس بارے سفاک اسرائیلی فوج کا دعوی ہے کہ النصیرات کیمپ میں اقوام متحدہ کے اسکول پر حملے سے اس کا مقصد ''عسکریت پسندوں'' کو نشانہ بنانا تھا۔

واضح رہے کہ اقوام متحدہ کے مذکورہ اسکول میں سینکڑوں بے گھر فلسطینی شہریوں نے پناہ لے رکھی تھی جبکہ صبح 2 بجے کے قریب انجام پانے والے اس سفاکانہ اسرائیلی حملے میں 7 بچوں سمیت کم از کم 32 خواتین و بوڑھے شہید ہوئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1140280
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش