0
Friday 7 Jun 2024 21:47

حزب اللہ لبنان کے ہوائی دفاع نے اسرائیلی لڑاکا طیاروں کو مار بھگایا

حزب اللہ لبنان کے ہوائی دفاع نے اسرائیلی لڑاکا طیاروں کو مار بھگایا
اسلام ٹائمز۔ لبنانی مزاحمتی محاذ نے جمعرات کی شام اعلان کیا ہے کہ کئی ایک اسرائیلی لڑاکا طیاروں نے لبنان کی ہوائی حدود میں داخل ہونے اور ساؤنڈ بیریئر کو توڑنے کے بعد نہتے شہریوں و بچوں کو دہشت زدہ کر دیا جس کے جواب میں حزب اللہ لبنان کے ہوائی دفاعی نظام نے غاصب اسرائیلی رژیم کے "پیشرفتہ" لڑاکا طیاروں پر میزائل داغے اور انہیں لبنانی ہوائی حدود چھوڑ دینے پر مجبور کر دیا۔

لبنانی مزاحمتی تحریک نے گذشتہ ماہ کے دوران بھی ملکی حدود میں غاصب اسرائیلی رژیم کے ہرمس 900 و ہرمس 450 جیسے کئی ایک پیشرفتہ ڈرون طیارے کامیابی کے ساتھ مار گرائے ہیں جس پر صیہونی ماہرین نے برملاء اعتراف کیا ہے کہ لبنانی ہوائی حدود میں اب اسرائیلی بالا دستی ختم ہو کر رہ گئی ہے۔

واضح رہے کہ غاصب سرائیلی رژیم ہمیشہ سے لبنان کی سمندری و ہوائی حدود کی کھلی خلاف ورزی کرتی آئی ہے جس کے دوران اسرائیلی جنگی بحری جہاز و لڑاکا طیارے برسوں سے لبنانی ہوائی حدود میں نہ صرف جاسوسی سمیت ٹارگٹ کلنگ کی کارروائیوں میں بھی مصروف رہے ہیں بلکہ وہ شام میں موجود اپنے اہداف کو نشانہ بنانے کے لئے بھی لبنانی ہوائی حدود کا استعمال کرتے رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1140284
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش