0
Friday 7 Jun 2024 21:48

بحیرہ احمر میں یمنی مسلح افواج کی 2 مزاحمتی کارروائیاں

بحیرہ احمر میں یمنی مسلح افواج کی 2 مزاحمتی کارروائیاں
اسلام ٹائمز۔ یمنی مسلح افواج کے ترجمان جنرل یحیی السریع نے اعلان کیا ہے کہ بحیرہ احمر میں ال بیلا (Elbella) اور آل جینوا (AAL GENOA) نامی 2 صیہونی بحری جہازوں کے خلاف 2 علیحدہ علیحدہ کارروائیاں کی گئی ہیں۔

جنرل یحیی السریع کے مطابق نشانہ بننے والے مذکورہ صیہونی بحری جہاز مقبوضہ فلسطین کی بندرگاہوں کی جانب بڑھنے سے متعلق دی گئی ​​وارننگز کو مسلسل نظر انداز کر رہے تھے۔ یمنی مسلح افواج کے ترجمان کے مطابق اس کارروائی میں متعدد ڈرون طیاروں کے ساتھ ساتھ بیلسٹک میزائلوں کا استعمال بھی کیا گیا۔

اس حوالے سے جاری ہونے والے اپنے بیان میں انہوں نے مزید کہا کہ یہ مزاحمتی آپریشن رفح کے پناہ گزینوں کے خلاف جاری غاصب و سفاک صیہونی رژیم کے کھلے جنگی جرائم کے جواب میں اور یمنی مسلح افواج کے مزاحمتی آپریشن میں چوتھے مرحلے کی توسیع کے تحت انجام پایا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1140285
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش