0
Friday 7 Jun 2024 21:49

تباہ شدہ اسرائیلی آئرن ڈوم کی تصاویر شائع کرنے پر پابندی

تباہ شدہ اسرائیلی آئرن ڈوم کی تصاویر شائع کرنے پر پابندی
اسلام ٹائمز۔ عرب چینل الجزیرہ نے جمعرات کے روز اعلان کیا تھا کہ یہ فیصلہ مقبوضہ فلسطین کی شمالی سرحدوں کے قریب حزب اللہ لبنان کے ہاتھوں غاصب اسرائیلی رژیم کے "پیشرفتہ" ہوائی دفاعی سسٹمز "آئرن ڈوم" کی وسیع تباہی سے متعلق دسیوں تصاویر کی اشاعت کے بعد کیا گیا ہے۔

لبنانی مزاحمتی تحریک حزب اللہ نے حال ہی میں مقبوضہ فلسطین کے شمال میں واقع غیرقانونی صیہونی رژیم کے آئرن ڈوم نامی معروف ہوائی دفاع کے متعدد سسٹمز کی تباہی سے متعلق ویڈیو فوٹیج شائع کی ہیں جس کے باعث اسرائیلی رژیم کے فوجی نگرانی کے ادارے کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

واضح رہے کہ غاصب اسرائیلی رژیم کا فوجی نگرانی کا ادارہ ایسی خبروں کی اشاعت کو روکنے کا ذمہ دار ہے کہ جسے یہ رژیم اپنی سلامتی کے لئے نقصاندہ سمجھتی ہے۔

گذشتہ بدھ کے روز بھی ایک ویڈیو فوٹیج جاری کرتے ہوئے حزب اللہ لبنان نے اعلان کیا تھا کہ اس نے مقبوضہ فلسطین کے شمالی علاقوں میں 9 اہداف کو تباہ کیا ہے جن میں راموت نفتالی نامی صیہونی فوجی اڈے میں، ایک گائیڈڈ میزائل کے ذریعے تباہ ہونے والا آئرن ڈوم بھی شامل ہے۔

-
خبر کا کوڈ : 1140287
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش