0
Friday 7 Jun 2024 21:50

یمنی دارالحکومت صنعاء و الحدیدہ پر امریکی برطانوی اتحاد کے 8 ہوائی حملے

یمنی دارالحکومت صنعاء و الحدیدہ پر امریکی برطانوی اتحاد کے 8 ہوائی حملے
اسلام ٹائمز۔ قابض اسرائیلی رژیم کی اندھی حمایت کے مقصد سے تشکیل دیئے گئے امریکی-برطانوی اتحاد کے لڑاکا طیاروں نے ایک بار پھر یمن کے مختلف مقامات پر بمباری کی ہے۔

اس حوالے سے اپنی ایک رپورٹ میں یمنی عسکری ذرائع نے الحدیدہ کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر امریکی-برطانوی اتحاد کے 6 ہوائی حملوں کے ساتھ ساتھ یمن کے مغرب میں واقع الصلیف کی بندرگاہ پر لنگر انداز ماہیگیری کی 2 کشتیوں کو بھی نشانہ بنانے کی اطلاع دی ہے۔ جارح لڑاکا طیاروں نے دارالحکومت صنعاء کے شمال میں واقع الصیانہ بیرکوں پر بھی 2 بار بمباری کی۔

آج صبح سویرے امریکی و برطانوی جارح لڑاکا طیاروں نے صوبہ الحدیدہ میں واقع اللحیہ اور الخوبہ کے ساحلوں پر لنگر انداز یمنی ماہیگیروں کی کشتیوں کو بھی نشانہ بنایا۔

واضح رہے کہ یہ حملے ایسے وقت میں انجام پائے ہیں کہ جب یمنی مسلح افواج، جارح امریکی و برطانوی اتحاد کے ساتھ ساتھ بحیرہ احمر سے گزرنے والے ہر ایک صیہونی بحری جہاز کے خلاف جاری اپنے مزاحمتی آپریشن کی وسعت و طاقت میں مرحلہ وار اضافہ کر رہی ہیں۔ یاد رہے کہ گذشتہ ہفتوں کے دوران ہی یمنی مسلح افواج نے بحیرہ روم میں اپنی کارروائی کے دوران ایک صیہونی بحری جہاز کو نشانہ بنانے کے ساتھ ساتھ امریکی طیارہ بردار بحری جہاز آئزن ہاور کو بھی 2 مرتبہ نشانہ بنانے کا اعلان کیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 1140288
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش