0
Saturday 8 Jun 2024 00:12

لیہ، ایم ڈبلیو ایم عزاداری ونگ کے زیراہتمام ''غیبت امام زمانہ میں ہماری ذمہ داریاں'' کے عنوان سے سیمینار کا اہتمام 

لیہ، ایم ڈبلیو ایم عزاداری ونگ کے زیراہتمام
 اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین عزاداری ونگ جنوبی پنجاب کے زیراہتمام مسجد ابوطالب علیہ السلام چوک حسین آباد لیہ میں ''غیبت امام زمانہ علیہ السلام میں ہماری ذمہ داریوں'' کے عنوان سے سیمینار منعقد ہوا، سیمینار سے حجتہ الاسلام مولانا عقیل عباس سیال نے خطاب کیا۔ اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین عزاداری ونگ جنوبی پنجاب کے صوبائی نائب صدر صفدر حسین خان اور دیگر موجود تھے۔ مولانا عقیل عباس سیال نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وقت کے امام کی معرفت کے بغیر زندگی بے معنی و بے وقعت ہے، ہمیں اپنی ذمہ داریوں کو نبھاتے ہوئے ظہور امام زمانہ علیہ السلام کے لیے زمینہ سازی کی ضرورت ہے، جس کے لیے ہر فرد کو اپنے حصے کی کوشش کرنے چاہیے۔ سیمینار کا اختتام دعائے امام زمانہ علیہ السلام سے ہوا۔ 
 
خبر کا کوڈ : 1140313
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش