0
Saturday 8 Jun 2024 00:55

ملتان، اسلامک کلچرل فائونڈیشن کے زیراہتمام امام خمینی کے برسی اور شہدائے خدمت کی مناسبت سے سیمینار 

ملتان، اسلامک کلچرل فائونڈیشن کے زیراہتمام امام خمینی کے برسی اور شہدائے خدمت کی مناسبت سے سیمینار 
اسلام ٹائمز۔ اسلامک کلچرل فاونڈیشن کی جانب سے امام بارگاہ سائبان زہرا سبزہ زار کالونی ملتان میں سمینار بعنوان برسی امام خمینی رحمتہ اللہ علیہ اور شہدائے خدمت کا انعقاد کیا گیا۔ سیمینار سے سید عاصم رضا شاہ، مجاہد مظفر، سید کاشف رضا نے منقبت پڑھی، جبکہ حجتہ الاسلام والمسلمین علامہ غضنفر علی حیدری نے شرکا سیمینار سے خطاب کیا۔ علامہ غضنفر علی حیدری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب تک رہبر معظم ہمارے درمیان موجود ہیں کوئی خلا نہیں ہوسکتا، امام خمینی کے دور میں پارلیمنٹ میں شہید بہشتی خطاب کررہے تھے اور اپنی گفتگو روک کر کہا کہ مجھے جنت کی خوشبو آرہی ہے، اس کے بعد پوری پارلیمنٹ شہید ہو جاتی ہے، لیکن انقلاب آج بھی باقی ہے، اتنے بڑے سانحے سے انقلاب اسلامی کو ختم نہیں کرسکا، جب بھی کوئی لاشہ گرتا ہے وہ انقلاب کو مضبوط کرتا ہے، انقلاب روز بروز مضبوط ہو رہا ہے، سمینار میں برادران اور خواہران نے شرکت کی اور امام خمینی رحمة اللہ علیہ، شہدائے خدمت اور شہدائے اسلام کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی۔ سیمینار کا اختتام دعائے سلامتی امام زمانہ عج سے کیا گیا۔
 
خبر کا کوڈ : 1140314
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش