0
Saturday 8 Jun 2024 03:36

امریکہ نے ایٹمی ہتھیاروں کی تعداد میں اضافے پر غور شروع کردیا

امریکہ نے ایٹمی ہتھیاروں کی تعداد میں اضافے پر غور شروع کردیا
اسلام ٹائمز۔ امریکہ نے عشروں سے جاری کٹوتی پالیسی ختم کرتے ہوئے ایٹمی ہتھیاروں کی تعداد میں اضافے پر غور شروع کردیا ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق یہ اقدام روس اور چین سے مقابلے کی خاطر کیا جارہا ہے۔ وائٹ ہاؤس کے قومی سلامتی کونسل کے ڈائریکٹر کے حوالے سے امریکہ کی نئی حکمت عملی میں مقابلے پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔ روسی میڈیا کے مطابق صدر بائیڈن نے ایٹمی ہتھیاروں کے استعمال کی شرائط سے متعلق تازہ ترین ایگزیکٹو آرڈر پر حال ہی میں دستخط کیے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی جو ہدایات دی گئی ہیں ان میں چین کے ایٹمی ہتھیاروں کی ترقی اور تنوع سے نمٹنے پر زور دیا گیا ہے۔ امریکہ کی جانب سے روس، شمالی کوریا اور چین سے ایک ساتھ نمٹنے کیلئے خبردار کیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1140328
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش