0
Saturday 8 Jun 2024 04:19

پی پی پی کا بانی پی ٹی آئی کو جیل میں ملی سہولتوں پر نوٹس لینے کا مطالبہ

پی پی پی کا بانی پی ٹی آئی کو جیل میں ملی سہولتوں پر نوٹس لینے کا مطالبہ
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سیکریٹری جنرل نیر بخاری نے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو جیل میں فراہم کی گئی سہولتوں پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا۔ اپنے بیان میں نیر بخاری نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو جیل مینوئل سے ہٹ کر اضافی سہولتیں دی جا رہی ہیں، کیا جیل مینوئل میں کسی قیدی کو ایکسرسائز مشین، واک کیلئے گیلری فراہم کی جاتی ہے۔؟

نیر بخاری نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو جو سہولتیں دی جا رہی ہیں کیا وہ جیل مینوئل کے مطابق ہیں۔؟ اڈیالہ جیل ہوم ڈپارٹمنٹ کے ماتحت ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کو نوٹس لینا چاہیے اور سہولتوں کی فراہمی سے متعلق ہوم ڈپارٹمنٹ سے پوچھنا چاہیے۔ پی پی پی راہنما نے مزید کہا کہ جیل مینوئل میں بی کلاس قیدیوں کیلئے یہ سہولتیں تو نہیں ہوتیں جو بانی پی ٹی آئی کو حاصل ہیں، سپریم کورٹ میں جمع کروائی گئی رپورٹ کو جھٹلایا نہیں جا سکتا۔
خبر کا کوڈ : 1140334
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش