0
Saturday 8 Jun 2024 09:03

سردار یعقوب خان کا کشمیر بنے گا پاکستان ریلی کی حمایت کا اعلان

سردار یعقوب خان کا کشمیر بنے گا پاکستان ریلی کی حمایت کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ 13جون کو پونچھ ڈویژن میں ہونے والی کشمیر بنے گا پاکستان ریلی میں استحکام پاکستان پارٹی کے چیئرمین سردار تنویر الیاس خان کے بعد پیپلزپارٹی کے رہنما و سابق صدر آزاد کشمیر سردار یعقوب خان نے بھی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ گزشتہ روز پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق صدر آزاد کشمیر سردار یعقوب خان سے مسلم کانفرنس کے رہنمائوں نے ملاقات کی۔ ملاقات میں سردار یعقوب خان نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور مسلم کانفرنس کا مسئلہ کشمیر کے حوالے سے موقف ایک ہی ہے۔ 13جون کو مسلم کانفرنس کے زیراہتمام کشمیر بنے گا پاکستان ریلی کا انعقاد کر رہی ہے۔ انھوں نے کہا پاکستان کے ساتھ جو حمایت ہو رہی ہے اس میں کشمیری قوم ان کے ساتھ کھڑی ہے، اس ریلی میں تمام افراد شامل ہوں گے۔ ریلی سے اچھا پیغام جائے گا۔ عوام سے اپیل ہے کہ وہ اس ریلی میں شرکت کریں انشاءاللہ میں بذات خود اس ریلی میں شرکت کروں گا۔ صدر مسلم کانفرنس نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم سردار یعقوب خان کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے کشمیر بنے گا پاکستان ریلی کی حمایت کرتے ہوئے شرکت کی یقین دہانی کروائی ہے۔ 
خبر کا کوڈ : 1140366
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش