0
Saturday 8 Jun 2024 09:14

عالمی برادری بھارت کو مقبوضہ کشمیر میں انسانیت کیخلاف جرائم سے روکے، آصف جرال

عالمی برادری بھارت کو مقبوضہ کشمیر میں انسانیت کیخلاف جرائم سے روکے، آصف جرال
اسلام ٹائمز۔ جموں کشمیر ڈیموکریٹک فورم فرانس کے صدر مرزا آصف جرال نے بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کی ابتر صورتحال پر شدید تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ نام نہاد جمہوری ملک بھارت مقبوضہ علاقے میں انسانی حقوق کی سنگین پامالیاں کر رہا ہے جس کا عالمی برادری کو نوٹس لینا چاہیے۔ ذرائع کے مطابق مرزا آصف جرال نے پیرس سے جاری ایک بیان میں کہا کہ کشمیریوں کی زندگی انتہا پسند ہندوتوا فورسز کے رحم و کرم پر ہے، قابض فورسز نے بیگناہ کشمیریوں کا قتل عام معمول بنا لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کا واحد قصور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حق خوداردیت کی فراہمی کا مطالبہ ہے جس پر بھارت انہیں بڑے پیمانے پر مظالم کا نشانہ بنا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کو چاہیے کہ وہ اپنی مجرمانہ خاموشی ترک کر کے بھارت کو مقبوضہ علاقے میں انسانیت کے خلاف جرائم سے روکے۔ آصف جرال نے اقوام متحدہ پر بھی زور دیا کہ وہ تنازعہ کشمیر کے حل میں کردار ادا کرے۔ انہوں نے سرینگر میں پیش آنے والے گستاخانہ واقعے کی مذمت کرتے ہوئے اس میں ملوث ہندو بھارتی طالب علم کو کڑی سزا دینے کا مطالبہ کیا۔
خبر کا کوڈ : 1140371
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش