0
Saturday 8 Jun 2024 10:11

ہتک عزت کے قانون کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا

ہتک عزت کے قانون کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا
اسلام ٹائمز۔ لاہور ہائیکورٹ میں ہتک عزت قانون کو چیلنج کر دیا گیا ہے۔ درخواست جعفر احمد یار اور ریاض احمد راجہ کی جانب سے دائر کی گئی۔ درخواست میں حکومت پنجاب کو بذریعہ چیف سیکرٹری فریق بنایا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کو بذریعہ پرنسپل سیکرٹری، وزارت انفارمیشن و دیگر کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ ہتکِ عزت کا قانون بنیادی حقوق اور آئین کیخلاف ہے، قانون کے ذریعے زبان بندی کرنے کی کوشش کی گئی۔ درخواست گزار کا کہنا ہے کہ ہتک عزت قانون کے ذریعے آزادی اظہار کو ختم کیا جا رہا ہے، ہتک عزت قانون حکومت نے عوامی تنقید سے بچنے کیلئے بنایا ہے۔ درخواست میں آئین اور قانون سمیت آزادی اظہار کیخلاف ہونے پر اس قانون کو ختم کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 1140379
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش