0
Saturday 8 Jun 2024 10:13

جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات کے عمل کا آغاز، انتخابی نشانات کیلئے درخواستیں طلب

جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات کے عمل کا آغاز، انتخابی نشانات کیلئے درخواستیں طلب
اسلام ٹائمز۔ الیکشن کمیشن آف انڈیا (ای سی آئی) نے رجسٹرڈ غیر تسلیم شدہ جماعتوں کو مشترکہ نشانات الاٹ کرنے کے لئے درخواستیں طلب کرکے جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات کی تیاری شروع کردی ہیں۔ غور طلب ہے کہ ایک حالیہ نوٹیفکیشن میں ای سی آئی نے انتخابی نشانات (ریزرویشن اور الاٹمنٹ) آرڈر 1968ء کے پیرا 10B کے تحت مشترکہ انتخابی نشانات کے لئے درخواستیں قبول کرنا شروع کر دی ہیں۔ یہ اقدام مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے آئندہ عام انتخابات سے متعلق ہے۔ واضح رہے کہ ای سی آئی کا یہ اقدام اشارہ دیتا ہے کہ جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات جلد ہونے والے ہیں۔ دسمبر 2023ء میں سپریم کورٹ نے کمیشن کو یہ انتخابات 30 ستمبر 2024ء تک کرانے کی ہدایت دی تھی۔
خبر کا کوڈ : 1140380
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش