0
Saturday 8 Jun 2024 10:12

پاکستان کا مقبوضہ کشمیر میں 7 ہزار کشمیریوں کے دوران حراست قتل پر بھارت کے احتساب کا مطالبہ

پاکستان کا مقبوضہ کشمیر میں 7 ہزار کشمیریوں کے دوران حراست قتل پر بھارت کے احتساب کا مطالبہ
اسلام ٹائمز۔ پاکستان نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر بھارت کے احتساب کے مطالبے کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ تین دہائیوں کے دوران بھارتی قابض فورسز کی حراست میں 7 ہزار سے زائد کشمیریوں کو شہید کیا جا چکا ہے۔ ذرائع کے مطابق دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے اپنی ہفتہ وار پریس بریفنگ میں مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ میں پولیس اسٹیشن میں ایک کشمیری شہری کے قتل کے واقعے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ کشمیریوں کے دوران حراست قتل کا کوئی پہلا واقعہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ تین دہائیوں کے دوران مقبوضہ کشمیر میں 7000 سے زائد کشمیریوں کو حراست کے دوران شہید کیا گیا ہے۔ انہوں نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق تنازعہ جموں و کشمیر کے منصفانہ اور پرامن حل کے لئے کشمیری عوام کی مسلسل سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 182 ارکان کی بھاری اکثریت کی حمایت کے ساتھ 26۔2025ء کی مدت کے لئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے غیر مستقل رکن کی حیثیت سے پاکستان کو منتخب کیا گیا ہے۔ انہوں نے اراکین بالخصوص ایشیا پیسفک گروپ کے اعتماد پر ان کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے میڈیا کو بتایا کہ پاکستان سلامتی کونسل میں تنازعات کے پرامن حل، یکطرفہ طاقت کے استعمال کی مخالفت، ہر قسم کی دہشت گردی کا مقابلہ، اقوام متحدہ کی امن کوششوں کی حمایت، علاقائی اور بین الاقوامی بحرانوں کے حل اور جمہوریت، شفافیت اور احتساب کو فروغ دینے میں اپنا کردار ادا کرے گا۔ ترجمان دفتر خارجہ نے فلسطینی پناہ گزینوں کو پناہ دینے والے اقوام متحدہ کے زیرانتظام سکول پر اسرائیلی فورسز کی ہولناک بمباری کی شدید مذمت کی جس کے نتیجہ میں متعدد خواتین اور بچوں کی اموات ہوئیں۔
خبر کا کوڈ : 1140381
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش