0
Saturday 8 Jun 2024 10:31

سرینگر میں بھارتی ایجنسی ’ایس آئی اے‘ کی چھاپہ ماری کارروائیاں جاری

سرینگر میں بھارتی ایجنسی ’ایس آئی اے‘ کی چھاپہ ماری کارروائیاں جاری
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر میں بھارت کی تحقیقاتی ایجنسی (ایس آئی اے) نے ہفتے کے روز سرینگر میں ایک رہائشگاہ پر چھاپہ ماری مہم چلائی۔ ایس آئی اے کی یہ چھاپہ ماری 2013ء میں بارہمولہ کے سوپور قصبے کے ہیگام گاؤں میں چار پولیس اہلکاروں کی ہلاکت کے سلسلے میں بتائی گئی ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق چھاپہ سرینگر کے نواب بازار کے دلال محلہ میں احمد اللہ ملہ ولد عبدالاحد کے گھر میں ہوا۔ تلاشی مہم 2013ء کی ایف آئی آر نمبر 42 کے تحت چلائی گئی۔ سوپور پولیس اسٹیشن میں یہ ایف آئی آر درج کی گئی تھی، جو اب ایس آئی اے کشمیر کے دائرہ اختیار میں ہے۔

ایک اہلکار نے بتایا کہ یہ کارروائی خصوصی عدالت کے جاری کردہ سرچ وارنٹ کے تحت کی گئی۔ ابتدائی طور پر سوپور تھانے کی پولیس پورے معاملے کی تفتیش کر رہی تھی لیکن اس معاملے کی مزید تحقیقات کے لئے ایس آئی اے کشمیر کو منتقل کر دیا گیا۔ اپریل 2013ء میں سوپور قصبے کے قریب ہیگام میں ایک عسکریت پسندوں کے حملے میں چار پولیس اہلکار مارے گئے تھے۔ یہ اہلکار ایک گاڑی میں سفر کر رہے تھے۔ یہ اس وقت پیش آیا جب شام 5:25 بجے کے قریب پیر محلہ کے قریب گھات لگا کر حملہ کیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 1140382
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش