0
Saturday 8 Jun 2024 13:05

آج نئی دہلی میں کانگریس پارلیمانی پارٹی کی میٹنگ متوقع

آج نئی دہلی میں کانگریس پارلیمانی پارٹی کی میٹنگ متوقع
اسلام ٹائمز۔ کانگریس میں اکثر لیڈران راہل گاندھی کو پارلیمنٹ میں کانگریس پارٹی کا لیڈر بنانے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ اسیے میں آج یہ طے ہوجائے گا کہ یہ ذمہ داری دوبارہ سونیا گاندھی کے پاس رہتی ہے یا راہل گاندھی کو لیڈر منتخب کیا جاتا ہے۔ آج پارلیمنٹ ہاوس میں کانگریس کے ارکان پارلیمان کی اہم میٹنگ ہوگی جس میں راہل گاندھی کو لوک سبھا اور راجیہ سبھا کا لیڈر منتخب کرنے پر زور دیا جائے گا۔ لوک سبھا میں کانگریس پارٹی کے لیڈر کے عہدے کا مطلب اپوزیشن لیڈر ہوگا۔ کانگریس کے آئین کے مطابق پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں قائدین کی نامزدگی کا حق کانگریس کی پارلیمانی پارٹی کی لیڈر کے پاس ہوتا ہے۔ یہ عہدہ اس وقت سونیا گاندھی کے پاس ہے اور ایسا امکان ہے کہ سونیا گاندھی کا دوبارہ انتخاب یقینی ہے۔ اس لئے یہ ان پر منحصر ہوگا کہ وہ اس میٹنگ میں اپوزیشن لیڈر کے طور پر راہل گاندھی یا کسی اور لیڈر کے نام کا اعلان کرتی ہیں یا نہیں۔

میٹنگ میں کانگریس پارٹی کی کارکردگی کو سراہا جائے گا۔ ظاہر ہے راہل گاندھی اور کانگریس صدر ملیکارجن کھرگے کو اس کا کریڈٹ بھی دیا جائے گا۔ اس کے علاوہ انڈیا اتحاد کو کس طرح جوڑے رکھنا ہے اس پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ اس میٹنگ میں کانگریس حکومت کو جن مسائل پر گھیرنا ہے اس کا خاکہ بھی تیار کر سکتی ہے۔ نریندر مودی اور امت شاہ کے ذریعہ اسٹاک مارکیٹ میں شیئر خریدنے کی اپیل کے علاوہ انتخابی بانڈز اور رافیل معاہدہ جیسے اہم ایشوز پر میٹنگ میں جے پی سی کا مطالبہ کرنے کو ہری جھنڈی دکھائی جا سکتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 1140383
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش