0
Saturday 8 Jun 2024 12:02

دہلی کے نریلا کی ایک فیکٹری میں خطرناک آتشزدگی، تین افراد ہلاک

دہلی کے نریلا کی ایک فیکٹری میں خطرناک آتشزدگی، تین افراد ہلاک
اسلام ٹائمز۔ دہلی کے نریلا انڈسٹریل ایریا علاقے میں ایک دال فیکٹری میں خطرناک آتشزدگی میں تین لوگوں کی جل کر دردناک موت ہوگئی ہے۔ اس حادثے میں 6 افراد شدید طور پر زخمی ہوئے ہیں۔ شدید طور پر زخمی 6 افراد کو پاس کے اسپتال میں علاج کے لئے داخل کرایا گیا ہے۔ نریلا انڈسٹریل علاقے کی ایک فیکٹری میں آگ کی اطلاع ملتے ہی فائربریگیڈ کی 15 گاڑیاں موقع پر پہنچ گئی ہیں۔ دہلی فائر سروس کے فائر بریگیڈ ملازمین نے آگ پر کافی دیر تک مشقت کے بعد قابو پالیا ہے۔ اب آگ کو پوری طرح سے بجھانے کا کام جاری ہے۔

دہلی پولیس کا کہنا ہے کہ خطرناک آگ کے اس حادثہ میں لاپرواہی سے متعلق آئی پی سی کی کئی دفعات میں معاملہ درج کیا جا رہا ہے، ساتھ ہی آگے کی جانچ بھی جاری ہے۔ اس سے پہلے آگ لگتے ہی افراتفری کے درمیان فیکٹری میں کام کر رہے ملازمین جان بچانے کے لئے ادھر ادھر بھاگنے لگے۔ فیکٹری کے ملازمین زور زور سے بچانے کی آواز بھی لگا رہے تھے۔ اس درمیان لوگوں نے فائر بریگیڈ کو حادثہ کی اطلاع دی۔

فیکٹری کے چاروں طرف دہشت کا ماحول ہے۔ دہلی میں کچھ دنوں سے جاری خطرناک گرمی کے درمیان آگ کے حادثات میں اضافہ ہوا ہے۔ ان حادثات کو دیکھتے ہوئے دہلی حکومت نے سبھی متعلقہ ایجنسیوں سے تحفظ پر زور دینے سے متعلق ایک گائڈ لائن جاری کی تھی۔ دہلی حکومت کی طرف سے جاری احکامات میں ہر قیمت پر فائر سیفٹی کے معیارات پر عمل کرنے کو کہا گیا۔
خبر کا کوڈ : 1140384
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش