0
Saturday 8 Jun 2024 10:39

مجاہد اول ہائوس غازی آباد میں نوجوانوں کیلئے سوشل میڈیا ورکشاپ کا انعقاد

مجاہد اول ہائوس غازی آباد میں نوجوانوں کیلئے سوشل میڈیا ورکشاپ کا انعقاد
اسلام ٹائمز۔ آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس یوتھ ونگ کے زیراہتمام مجاہد اول ہائوس غازی آباد میں نوجوانوں کیلئے سوشل میڈیا ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ جس کی صدارت چیئرمین یوتھ ونگ سردار عثمان علی خان نے کی۔ تربیتی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ نوجوان سوشل میڈیا کے ذریعے مسئلہ کشمیر کو بھرپور طریقے سے اجاگر کریں اور نریندر مودی کا گھنائونا چہرہ پوری دنیا کے سامنے بے نقاب کریں۔ اس وقت نوجوانوں کیلئے بہترین پلیٹ فارم سوشل میڈیا ہے جس کی بدولت وہ کشمیریوں ہونے والے ظلم کے خلاف آواز بلند کر سکتے ہیں۔ نوجوان مسلم کانفرنس کی مضبوطی اور فعال بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔ نوجوان ہی جماعت کا دست بازو ہوتے ہیں اور میری تمام نوجوانوں سے اپیل ہے کہ وہ مسلم کانفرنس کے ساتھ کھڑے ہوں اور مجاہد اول کا پیغام گھر گھر پہنچائیں۔ مسلم کانفرنس یوتھ ونگ مسلم کانفرنس کو مضبوط اور فعال بنانے کیلئے ہراول دستہ کا کردار ادا کر رہی ہے۔ اس تقریب کا مقصد نوجوانوں کو سوشل میڈیا کے مثبت استعمال کے حوالے سے آگاہی فراہم کرنا ہے۔ 13جون کو پونچھ ڈویژن میں ہونے والی کشمیر بنے گا پاکستان ریلی میں یوتھ ونگ کے کارکنان اپنی شرکت کو یقینی بناتے ہوئے پاکستان اور پاک فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی کا عملی ثبوت دیں۔
خبر کا کوڈ : 1140386
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش