0
Saturday 8 Jun 2024 11:04

پاکستانی قومی اسمبلی میں پہلی بار جمعہ کا وقفہ نہ کیا جا سکا

پاکستانی قومی اسمبلی میں پہلی بار جمعہ کا وقفہ نہ کیا جا سکا
اسلام ٹائمز۔ ایوان زیریں کے اجلاس کے دوران نمازجمعہ کا وقفہ نہ کرنے اور ایوان میں صدر کے خطاب پر مسلسل بحث جاری رکھنے جمعیت علمائے اسلام اور سنی اتحاد کونسل کے اراکین نے ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی پر تنقید کی اور ایوان کی کارروائی کا احتجاجاً واک آوٹ بھی کیا۔ اراکین نے کہا کہ تاریخ میں پہلی بار" پارلیمنٹ" قومی اسمبلی کے اجلاس میں نماز جمعے کا وقفہ نہیں ہوا۔ جے یو آئی سیکرٹری جنرل رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالغفور حیدری نے شدید احتجاج اور اجلاس سے واک آؤٹ بھی کیا۔ دوران اجلاس ڈپٹی سپیکر سید غلام مصطفی شاہ نے متعدد بار ارکان کی توجہ دلائی کہ نماز جمعہ کا وقت ہو رہا ہے، تقاریر مختصر کریں، مگر نہ ارکان نے جمعہ کا خیال کیا، نہ ہی ڈپٹی سپیکر نے نماز جمعہ کا وقفہ کیا۔ قومی اسمبلی اجلاس میں ارکان صدارتی خطاب پر خطابات کرتے رہے۔
خبر کا کوڈ : 1140389
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش