0
Saturday 8 Jun 2024 11:01

پاک فوج کے تعاون سے لیپہ میں جشن بہاراں کا انعقاد 9، 10جون کو کیا جائے گا

پاک فوج کے تعاون سے لیپہ میں جشن بہاراں کا انعقاد 9، 10جون کو کیا جائے گا
اسلام ٹائمز۔ پاک فوج کے تعاون سے وادی لیپہ میں 9 اور 10جون کو جشن بہاراں میلہ کا انعقاد کیا جا رہا ہے. جس میں مقامی افراد سمیت سیاحوں کی بڑی تعداد بھی شرکت کرے گی۔ میلے میں کشمیر کے ثقافتی رنگ کو دیکھانے کے لیے خصوصی سٹالز لگائے جائیں گے۔سیاحتی سرگرمیوں سمیت مقامی روایتی کھیلوں کا بھی انعقاد کیا جائے گا۔ میلے میں مقامی گلوکار پرفضاء مقام پر اپنے سُر بکھیریں گے۔ جشن بہاراں میلہ میں مقامی ثقافتی ورثہ کو بھی اجاگر کیا جائے گا۔ وادی لیپہ کی عوام اور نوجوان پاک فوج کے تعاون سے میلے کے انعقاد اور دیکھنے کیلئے پرجوش ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1140390
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش