0
Saturday 8 Jun 2024 11:19

کوئٹہ، شہری پر تشدد کا الزام، پولیس افسر سمیت تین اہلکار معطل، انکوائری شروع

کوئٹہ، شہری پر تشدد کا الزام، پولیس افسر سمیت تین اہلکار معطل، انکوائری شروع
اسلام ٹائمز۔ ایس ایس پی آپریشنز کوئٹہ نے شہری پر تشدد کے الزام میں قائد آباد تھانے کے اے ایس آئی سمیت تین اہلکاروں کو معطل کر دیا۔ واقعہ کی انکوائری کے لئے ڈی ایس پی سٹی سرکل کو انکوائری افسر مقرر کر دیا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق قائد آباد پولیس اسٹیشن کے اے ایس آئی محمد علی، ہیڈ کانسٹبل غلام نبی اور کانسٹیبل ابرار پر الزام ہے کہ کوئٹہ کے علاقے علمدار روڈ پر معمول کی گشت کے دوران مبینہ طور پر ایک شخص کو مشکوک جان کر روکا گیا اور بعد ازاں اس پر تشدد کیا گیا۔ ایک شہری کی جانب سے مذکورہ واقعہ کی ویڈیو بنائی گئی جو بعد ازاں ایس ایس پی آپریشنز محمد بلوچ تک پہنچی۔ جس پر انہوں نے فوری نوٹس لیتے ہوئے تینوں اہلکاروں کو معطل کرکے ڈی ایس پی سٹی سرکل مالک درانی کو انکوائری افسر مقرر کرتے ہوئے تین روز میں رپورٹ طلب کی ہے۔
خبر کا کوڈ : 1140392
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش