0
Saturday 8 Jun 2024 11:40

زرتاج گل سنی اتحاد کونسل کی قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر نامزد

زرتاج گل سنی اتحاد کونسل کی قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر نامزد
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کی رہنماء زرتاج گل کو سنی اتحاد کونسل کی قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر نامزد کر دیا گیا۔ بانی پی ٹی آئی نے صاحبزادہ محبوب سلطان کی جگہ زرتاج گل کی پارلیمانی تقرری کی منظوری دے دی۔ اس سے قبل پنجاب سے صاحبزادہ محبوب سلطان کا نام پارلیمانی لیڈر کے لیے نامزد کیا گیا تھا۔ پیر کو سنی اتحاد کونسل کے سربراہ اسپیکر قومی اسمبلی کو زرتاج گل کی نامزدگی سے آگاہ کریں گے۔ بیرسٹر گوہر خان نے زرتاج گل کو پارلیمانی لیڈر نامزد کرنے کی تصدیق کر دی۔ انہوں نے کہا کہ مجھے اس فیصلے کی ابھی اطلاع دی گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 1140395
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش