0
Saturday 8 Jun 2024 20:10

امداد میں تاخیر، جو بائیڈن نے یوکرینی صدر سے معافی مانگ لی

امداد میں تاخیر، جو بائیڈن نے یوکرینی صدر سے معافی مانگ لی
اسلام ٹائمز۔ روس کے خلاف جنگ میں فوجی امداد میں تاخیر  ہونے پر امریکی صدر جو بائیڈن نے اپنے یوکرینی ہم منصب ولودومیر زیلنسکی سے معافی مانگ لی۔ پیرس میں ملاقات کے دوران امریکی صدر بائیڈن نے یوکرینی ہم منصب ولودومیر زیلنسکی کو روس کے خلاف اپنے تعاون کا یقین دلایا اور کہا کہ امداد میں تاخیر کانگریس میں موجود کچھ ریپبلکن اراکین کی وجہ سے ہوئی۔ صدر جوبائیڈن نے کہا کہ آپ جھکے نہیں اور غیر معمولی طریقے سے لڑے، امریکا بھی یوکرین کے ساتھ کھڑا رہے گا۔ جواب میں یوکرینی صدر  ولودومیر زیلنسکی نے کہا کہ روس کے خلاف جنگ میں آپ کا ساتھ ہمارے لیے بہت اہم تھا، ہمیں یقین ہے آپ مکمل طور پر ہمارے ساتھ رہیں گے۔ دوسری جانب امریکی وزارت دفاع نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ یوکرین کو دیے جانے والے  نئے فوجی امدادی  پیکج میں گولہ بارود سمیت طیارہ شکن میزائل بھی شامل ہوں گے۔ 
 
خبر کا کوڈ : 1140474
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش