0
Saturday 8 Jun 2024 20:31

گلشن اقبال میں قتل کئے گئے گولڈ میڈلسٹ اتقاء کے قاتل گرفتار

گلشن اقبال میں قتل کئے گئے گولڈ میڈلسٹ اتقاء کے قاتل گرفتار
اسلام ٹائمز۔ گلشن اقبال میں ڈکیتی مزاحمت پر قتل کیے گئے گولڈ میڈلسٹ اتقاء کے قاتل گرفتار کرلیے۔ کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (سی آئی اے) کے ذرائع کے مطابق گرفتار ملزمان اتقاء کے قتل کے بعد بلوچستان فرار ہوگئے تھے۔ ذرائع کے مطابق گرفتار ملزمان کا کرمنل ریکارڈ حاصل کیا جارہا ہے، ملزمان گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں چھیننے کی وارداتوں میں ملوث ہیں۔ سی آئی اے ذرائع کے مطابق گرفتار ملزمان بلوچستان میں گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں فروخت کرتے ہیں۔ ڈی آئی جی مقدس حیدر نے کہا کہ اتقاء قتل کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے، کچھ ملزمان کی نشاندہی کی گئی ہے۔ ایس ایس پی عدیل چانڈیو نے کہا کہ ایس آئی یو کی ٹیم بلوچستان میں موجود ہے، اتقاء قتل کیس میں اہم شواہد ملے ہیں، ملزمان تربیت یافتہ ہیں جبکہ گروپ کا سراغ لگالیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1140476
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش