0
Saturday 8 Jun 2024 21:43

علی امین گنڈاپور نوکری کیلئے ایسی زبان استعمال کررہے ہیں، گورنر کےپی

علی امین گنڈاپور نوکری کیلئے ایسی زبان استعمال کررہے ہیں، گورنر کےپی
اسلام ٹائمز۔ گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور پر ایک مرتبہ پھر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں اپنی نوکری پکی کرنے کے لیے ایسی زبان استعمال کرنا مجبوری ہے۔ اسلام آباد میں کھیلوں کی تقریب میں میڈیا سے گفتگو کے دوران گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سے کہا کہ دلیل سے بات کریں، خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایف آئی ایف سی) کا معاملہ تھا دلیل اور دلائل سے حل ہوا، میں ان کا مشکور ہوں کہ وہ کچھ دلیل سے کام کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ گورنر خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ ایسی زبان استعمال کرنا کی ان کی مجبوری ہے، وہ اپنی نوکری پکی کر رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کو چیلنج کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی پسند کے چینل میں بیٹھ کر مناظرہ کرلیں۔

فیصل کریم کنڈی نے بتایا کہ میں نے وزیر اعلیٰ کو خط لکھا کہ 26 یونیورسٹیوں میں وائس چانسلرز نہیں ہیں اس پر کام کریں، 6 قائم مقام وائس چانسلرز کی تقرری کی اور وہ بھی غیر قانونی طریقے سے ہوئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس سے کہنا چاہتا ہوں سپریم کورٹ میں وائس چانسلر کے حوالے سے کیس میں صوبے کے وکیل نے غلط بیانی کی ہے، ابھی تک کسی بھی وائس چانسلر کی سمری میرے پاس نہیں آئی، جب بھی سمری آئے گی میں دستخط کرنے میں دیر نہیں کروں گا۔ گورنر نے کہا کہ یہ چاہتے تھے یوتھیے وائس چانسلر آئیں، انہوں نے اپنے بندے رکھنے تھے، ہر ضلعے میں یونیورسٹی قائم ہے اور سیاسی بھرتیاں ہوئی ہیں، سوشل میڈیا کا خیبرپختونخوا الگ ہے اور حقیقی خیبرپختونخوا صوبہ الگ ہے۔
خبر کا کوڈ : 1140508
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش