0
Saturday 8 Jun 2024 22:20

عمران خان کی لیڈرشپ میں عوام نے خوف کے تمام بت توڑ دیئے، شہریار آفریدی

عمران خان کی لیڈرشپ میں عوام نے خوف کے تمام بت توڑ دیئے، شہریار آفریدی
اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء شہریار خان آفریدی، صوبائی صدر داﺅد شاہ کاکڑ، مرکزی رہنماء حلیم عادل شیخ، ایم این اے شاندانہ گلزار اور دیگر نے کہا ہے کہ بوستان کا جلسہ اس بات کا ثبوت ہے کہ بلوچستان، خیبر پختونخوا کی طرح پارٹی کا گڑھ بن چکا ہے۔ تحریک انصاف بلوچستان کی پارٹی کارکردگی قابل تحسین ہے۔ تحریک انصاف کی سینئر قیادت اور کارکنان گرفتاریوں و تشدد کی سیاست سے خوفزدہ اور پیچھے ہٹنے والے نہیں ہیں۔ ہم حالات کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے والے لوگ ہیں۔ فوج اور ایجنسیاں سب ہماری ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلوچستان کے علاقے بوستان میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر شہریار خان آفریدی نے کہا کہ جو راتیں میں نے جیل میں گزاریں، وہاں اللہ کسی دشمن کو بھی نہ لے جائے۔ کوئی جرنیل اور جج قانون سے بالاتر نہیں ہے۔ قانون سب کے لئے برابر ہے۔ عوام اور فوج کو لڑانا منافقوں کی پالیسی ہے، ہماری نہیں۔ عمران خان کی لیڈرشپ میں عوام نے خوف کے تمام بت توڑ دیئے ہیں۔

اس موقع پر حلیم عادل شیخ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں سیاہ ترین دور ہے۔ ہم ان مشکلات سے گھبرانے والے نہیں ہیں۔ ہم کوئی چور، ڈاکو اور قاتل نہیں بلکہ ڈٹ کر مقابلہ کرنے والے لوگ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے رہنماﺅں نے بھی بہت مشکلات برداشت کیں۔ آئی ایل ایف نے ہمارے کیسز کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔ اب ہمارے ساتھیوں کا تعارف ایف آئی آرز پر ہوتا ہے۔ جلسہ سے شاندانہ گلزار نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم بہت جلد سرخرو ہوں گے۔ ہماری محنت ضائع نہیں ہوگی۔ ملک کا مستقبل نوجوانوں سے وابستہ ہے۔ ایڈووکیٹ معظم بٹ نے کہا کہ ہماری ماﺅں بہنوں کو سڑکوں پر گھسیٹا گیا، بے عزتی کی گئی، مگر ہم اپنے موقف سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ بلوچستان کے صوبائی صدر داﺅد شاہ کاکڑ نے کہا کہ فوج اور ایجنسیاں ہمارے سروں کا تاج ہیں۔ پاکستان ہمارا وطن، اس سے محبت ایمان کا حصہ ہے۔
خبر کا کوڈ : 1140518
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش