0
Saturday 8 Jun 2024 22:31

سلامتی کونسل کیجانب سے 4 طالبانی حکام کو سعودی عرب جانیکی اجازت

سلامتی کونسل کیجانب سے 4 طالبانی حکام کو سعودی عرب جانیکی اجازت
اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے اعلان کیا ہے کہ اس نے طالبانی وزیراعظم کے سیکرٹری سیاسیات محمد عبدالکبیر، وزیر داخلہ سراج الدین حقانی، سربراہ انٹیلیجنس عبدالحق وثیق اور وزیر حج و اوقاف نور محمد ثاقب کو مناسک حج کی ادائیگی کے لئے حجاز جانے کی اجازت دے دی ہے۔

سلامتی کونسل کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق طالبان کے ان سینئر اراکین کے لئے سفری استثنی 5 جون بروز بدھ جاری کی گئی تھی۔

واضح رہے کہ مذکورہ طالبان رہنما اقوام متحدہ کی پابندیوں کی فہرست میں شامل ہیں اور ان کے لئے سفر کرنا ممنوع قرار دیا گیا ہے۔

دوسری جانب اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے سراج الدین حقانی اور عبدالحق وثیق کے متحدہ عرب امارات کے حالیہ دورے کا ذکر نہیں کیا اور یہ واضح نہیں ہے کہ آیا یہ دورہ بھی سلامتی کونسل کی اجازت کے ساتھ انجام پایا ہے یا نہیں!
خبر کا کوڈ : 1140519
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش