0
Saturday 8 Jun 2024 22:45

ماسکو کیساتھ باہمی مفادات کی بنیاد پر تعلقات چاہتے ہیں، طالبان

ماسکو کیساتھ باہمی مفادات کی بنیاد پر تعلقات چاہتے ہیں، طالبان
اسلام ٹائمز۔ طالبانی وزیر محنت و سماجی امور عبدالمنان عمری کہ جو سینٹ پیٹرزبرگ انٹرنیشنل اکنامک فورم میں شرکت کے لئے روس میں موجود ہیں، نے صحافیوں کے سوالات کے جواب میں کابل کے ساتھ باہمی تعلقات کو فروغ دینے کی ضرورت پر مبنی روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے بیانات کے بارے تاکید کی ہے کہ افغان حکمراں ادارہ چاہتا ہے کہ روس کے ساتھ باہمی تعلقات، مفادات کی بنیاد پر استوار ہوں!
 
اس سوال کے جواب میں کہ طالبان ماسکو سے کیا چاہتے ہیں یا روس کے ساتھ تعلقات کو وسعت دینے سے کیا امید رکھتے ہیں؟ طالبانی وزیر محنت و سماجی امور اور طالبان کے سابق سربراہ ملا عمر کے بھائی نے کہا کہ مفادات ہمیشہ دوطرفہ ہوتے ہیں اور دوطرفہ مفادات میں کوئی درخواست نہیں ہوتی اور دونوں فریقوں کو اپنے اپنے مفادات کی پیروی کرنی ہوتی ہے لہذا ان مفادات کی بنیاد پر ہی آگے بڑھنا چاہیئے۔

سینٹ پیٹرزبرگ انٹرنیشنل اکنامک فورم کے 27ویں اجلاس میں تقریر کے دوران بھی عمری کا کہنا تھا کہ افغانستان ایک آزاد و محفوظ ملک ہے اور افغانستان کے جغرافیائی محل وقوع کو تجارت اور خطے کو آپس میں جوڑنے کے لئے بہتر طور پر استعمال کیا جانا چاہیئے۔

طالبانی وزیر محنت نے کہا کہ افغانستان پر عائد پابندیوں نے اس ملک کو کسی بھی دوسرے فریق سے بڑھ کر نقصان پہنچایا ہے اور اب ان پابندیوں کو ہٹ جانا چاہیئے۔

اپنی گفتگو کے آخر میں عبدالمنان عمری نے مزید کہا کہ افغانستان، شنگھائی تعاون تنظیم کا ایک مبصر رکن ہے لیکن امارت اسلامیہ کے نمائندوں کی موجودگی کے بغیر ہونے والے اس تنظیم کے فیصلے یکطرفہ ہوں گے!
خبر کا کوڈ : 1140520
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش