0
Saturday 8 Jun 2024 22:56

دوحہ اجلاس کا ایجنڈا سب کیلئے قابل قبول ہونا چاہیئے، امیر خان متقی

دوحہ اجلاس کا ایجنڈا سب کیلئے قابل قبول ہونا چاہیئے، امیر خان متقی
اسلام ٹائمز۔ افغانستان میں اقوام متحدہ کے مشن (UNAMA) کی سربراہ روزا اوتن بائیفا نے طالبانی وزیر خارجہ امیر خان متقی کے ساتھ ملاقات کی  ہے جس میں دوحہ کے تیسرے اجلاس کی تفصیلات اور اس اجلاس کے انعقاد کے لئے ضروری انتظامات پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر یوناما کی سربراہ کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کی ٹیم اب بھی دوحہ اجلاس کے ایجنڈے پر کام کر رہی ہے اور مذکورہ ایجنڈے کو اجلاس میں شریک تمام فریقوں کے لئے قابل قبول بنانے کی کوشش میں ہے۔

روزا اوتن بائیفا نے مزید کہا کہ یوناما تیسرے دوحہ اجلاس کے تازہ ترین ایجنڈے کے بارے افغان فریق کی آراء سننا چاہتی ہے جبکہ اس کے حتمی ہو جانے کے بعد تمام شرکاء کو باضابطہ دعوت نامہ ارسال کیا جائے گا۔

مذکورہ اجلاس کے ایجنڈے کے تمام فریقوں کے لئے قابل قبول ہونے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے امیر خان متقی نے کہا کہ افغان حکومت نے دوحہ کے تیسرے اجلاس کے حوالے سے اپنا موقف سب کے ساتھ شیئر کیا ہے اور اس سلسلے میں متعلقہ فریقوں کے ساتھ قریبی تعاون جاری رہے گا۔
 
دوحہ کا تیسرا اجلاس افغانستان کے لئے ممالک کے خصوصی نمائندوں کی موجودگی کے ساتھ اقوام متحدہ کی میزبانی میں 30 جون تا یکم جولائی ہونا قرار پایا ہے جبکہ قبل ازیں اقوام متحدہ کی ڈپٹی سیکرٹری جنرل روزمیری ڈی کارلو نے بھی طالبانی وزیر خارجہ امیر خان متقی کے ساتھ ایک ملاقات میں اعلان کیا تھا کہ افغانستان سے متعلق دوحہ کے تیسرے اجلاس کا بنیادی مقصد کو دنیا بھر کے ساتھ طالبان کے تعلقات کو "معمول" پر لانا ہے!
خبر کا کوڈ : 1140521
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش