0
Saturday 8 Jun 2024 22:57

تہران، افغانستان کیلئے علاقائی رابطہ گروپ کے اجلاس کا آغاز

تہران، افغانستان کیلئے علاقائی رابطہ گروپ کے اجلاس کا آغاز
اسلام ٹائمز۔ علاقائی رابطہ گروپ برائے افغانستان؛ افغان امور میں ایران، روس، چین و پاکستان کے خصوصی نمائندوں، کا دوسرا اجلاس آج تہران میں ایرانی وزارت خارجہ کے دفتر برائے مطالعات سیاسی و بین الاقوامی امور میں منعقد ہوا۔
 
اس اجلاس میں افغانستان کے لئے؛ ایرانی صدر کے خصوصی نمائندے حسن کاظمی قمی، نمائندہ خصوصی پاکستان آصف درانی، چینی صدر کے خصوصی نمائندے یو شیا یونگ اور روس کے خصوصی نمائندے زیمیر کابلوف شریک ہوئے۔

قبل ازیں ایرانی وزارت خارجہ کے ڈائریکٹر جنرل جنوبی ایشیا سید رسول موسوی نے اس اجلاس کے بارے لکھا تھا کہ علاقائی رابطہ گروپ برائے افغانستان کا اجلاس افغانستان اور خطے کے لئے امن، استحکام و ترقی کا پیغام ہے جس میں افغانستان کے لئے علاقائی تعاون کے بارے ایران، پاکستان، چین و روس کے خصوصی نمائندوں کے درمیان مشاورت عمل میں آئے گی۔
خبر کا کوڈ : 1140522
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش