0
Saturday 8 Jun 2024 22:58

افغان سیلاب زدگان میں ایرانی امداد تقسیم

افغان سیلاب زدگان میں ایرانی امداد تقسیم
اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی ہلال احمر سوسائٹی کے عہدیداروں نے افغان صوبہ بغلان میں متعلقہ محکموں کے ساتھ مل کر ایران سے بھیجی گئی انسانی امداد کو افغان سیلاب زدگان میں تقسیم کیا۔

اس موقع پر افغان سیلاب زدگان نے اسلامی جمہوریہ ایران کی امداد کا خیرمقدم کرتے ہوئے افغانستان کی نگراں حکومت و دیگر امدادی اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ پناہ گاہوں کی تعمیر اور پینے کے پانی تک رسائی میں ان کے ساتھ تعاون کریں۔

قبل ازیں اسلامی جمہوریہ ایران کی جانب سے ارسال کردہ امداد کو افغانستان کی نگراں حکومت کے اہلکاروں نے اپنی تحویل میں لیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 1140524
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش