0
Saturday 8 Jun 2024 22:59

غزہ، النصیرت کیمپ میں صیہونی قیدیوں کی آزادی کی کارروائی میں اعلی اسرائیلی افسر ہلاک

غزہ، النصیرت کیمپ میں صیہونی قیدیوں کی آزادی کی کارروائی میں اعلی اسرائیلی افسر ہلاک
اسلام ٹائمز۔ صہیونی ریڈیو و ٹیلیویژن تنظیم نے اعلان کیا ہے کہ غزہ کے النصیرات کیمپ میں اسرائیلی قیدیوں کی آزادی کے آپریشن میں یمام نامی خصوصی سرحدی محافظ یونٹ کا ایک اعلی افسر مارا گیا ہے۔

صہیونی پولیس نے اس افسر کا نام ارنون زامورا بتایا ہے۔

عبرانی میڈیا کے مطابق مسلح عناصر (فلسطینی مزاحمتکاروں) نے قیدیوں کو لے کر جانے والی گاڑی کا تعاقب کیا اور اس پر گولیاں چلائیں جس کے نتیجے میں گاڑی کو نقصان پہنچا اور مذکورہ اسرائیلی افسر مارا گیا۔

اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے باخبر ذرائع سے نقل کرتے ہوئے یہ بھی بتایا ہے کہ صہیونی فوج، اپنے ہیلی کاپٹروں کو قیدیوں کی منتقلی کے مقام کے قریب پہنچانے میں سخت ناکام رہی تھی اور اسی لئے اس نے مزید بیک اپ فورس کا استعمال کیا۔

اسرائیلی فوج نے دعوی کیا کہ اس نے نوآ آرگامانی (25 سالہ)، آلموگ مائر جان (21 سالہ)، آندری کوزلوف (27 سالہ) اور شلومی زیو (40 سالہ) نامی 4 قیدیوں کو آج، جنگ غزہ کے 246 روز گزر جانے کے بعد غزہ کی پٹی کے وسط میں واقع النصیرات کیمپ میں ایک خصوصی آپریشن کے دوران رہا کروایا ہے۔

اسرائیلی فوج کا کہنا تھا کہ یہ آپریشن فوج، شاباک اور پولیس نے مشترکہ طور پر انجام دیا جبکہ ان قیدیوں کی جسمانی حالت اب بہتر ہے اور انہیں مزید طبی معائنے کے لئے تل ہاشومر کے شیبا نامی طبی مرکز میں منتقل کر دیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1140525
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش