0
Sunday 9 Jun 2024 00:11
قوم ملک کی خدمت کرنے اور اجاڑنے والوں کا موازنہ کرے

جمہوریت کے فروغ کیلئے بے نظیر بھٹو اور میں نے میثاق جمہوریت پر دستخط کیے تھے، نواز شریف

میں کینہ، عداوت یا انتقام کی نیت رکھنے والا شخص نہیں ہوں
جمہوریت کے فروغ کیلئے بے نظیر بھٹو اور میں نے میثاق جمہوریت پر دستخط کیے تھے، نواز شریف
اسلام ٹائمز۔ قائد مسلم لیگ نون میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ قوم ملک کی خدمت کرنے اور اجاڑنے والوں کا موازنہ کرے۔ مری میں سینیٹ میں پارلیمانی پارٹی کے ارکان سے گفتگو کرتے ہوئے میاں نواز شریف  کا کہنا تھا کہ میں نے دن رات پاکستان کی خدمت کی ہے۔ جو بڑا کام پاکستان میں ہوا اس کے پیچھے مسلم لیگ نون ہے، جنگلا بس جنگلا بس کہنے والے پشاور میں اربوں روپے کھا گئے۔ پشاور میٹرو بس گھپلوں کی انکوائری سامنے نہیں لائی گئی۔ انہوں نے کہا کہ کیا وجہ تھی ایک جمہوری حکومت کو اکھاڑ پھینکا گیا۔؟ میں نے جیل میں بیٹھ کر سب کچھ پڑھا، پرویز مشرف نے حکومت کو باہر پھینکا، پرویز مشرف دنیا سے چلے گئے، اب شکوہ کیا ہوگا،ہمیں حق کو حق اور باطل کو باطل کہنا ہوگا۔ میاں نواز شریف کا کہنا تھا کہ مہنگائی کو آسمان تک پہنچا دیاگیا، قوم کو موازنہ کرنا چاہیے کس نے ملک کی خدمت اور کس نے اجاڑا۔ پاکستان میں غریبوں کا جینا مشکل کردیا گیا، میں تو گھر گھر بجلی پہنچا کرگیا بلکہ نکالا گیا تھا، آئی ایم ایف نے خود کہا تھا اب شاید پاکستان کو ہماری ضرورت نہیں پڑے گی۔

قائد مسلم لیگ نون نے شاہد خاقان عباسی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ شاہد خاقان عمدہ انسان ہیں، انہوں نے بہادری سے جیل کاٹی اور میرا ساتھ دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ مجھے اقتدار سے نہ نکالا جاتا تو ملک ترقی کر رہا ہوتا۔ شہباز شریف محنت سے کام کررہے ہیں، ان کو شاباش دوں گا۔ آپ ہمیں طعنہ دیتے ہیں، ڈیموکریسی کو آپ نے خود خراب کیا، میں کینہ، عداوت یا انتقام کی نیت رکھنے والا شخص نہیں ہوں۔ نواز شریف نے کہا کہ آئی ایم ایف کی شرطیں مان لی گئیں تو غریب کیلئے کیسے مشکل پیدا نہیں ہوگی، آئی ایم ایف کے سہارے ڈھونڈنے والا بندہ نہیں ہوں، مریم نواز ہر جگہ پہنچ رہی ہیں روٹی کی قیمت کم کرنے پر شاباش کی مستحق ہیں۔ انہوں نے عمران خان پر تنقید کے نشتر چلاتے ہوئے کہا کہ میں بانی پی ٹی آئی کے پاس مدد مانگنے نہیں گیا تھا، نہ ہی میں نے بنی گالا جا کر ووٹ مانگے۔ ہم جیل میں تھے تو آپ نے اے سی اتروا دیئے تھے، اب آپ جیل میں ہیں،میرا تو دھیان بھی ایئر کنڈیشنز کی طرف نہیں گیا، آپ نے آئی ایم ایف کو خطوط لکھے۔ قائد مسلم لیگ نون کا مزید کہنا تھا کہ جمہوریت کے فروغ کیلئے بے نظیر بھٹو اور میں نے میثاق جمہوریت پر دستخط کیے تھے۔
خبر کا کوڈ : 1140528
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش