0
Sunday 9 Jun 2024 02:14
ہمیں کلاشنکوف نہیں قلم اور امن چاہئے

جب حق پر فیصلے ہوں گے تو عمران خان رہا ہو جائیں گے، اسد قیصر

جب حق پر فیصلے ہوں گے تو عمران خان رہا ہو جائیں گے، اسد قیصر
اسلام ٹائمز۔ پی ٹی آئی کے سینئر راہنما اور سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ جب حق کے فیصلے ہوں گے تو بانی پی ٹی آئی عمران خان رہا ہو جائیں گے۔ پی ٹی آئی کے سینئر راہنما اور سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے سوات میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم عوامی طاقت، قانون کی بالادستی کی جدوجہد کر رہے ہیں۔ اسد قیصر نے کہاک ہ ملک میں جمہوریت کی بالادستی کے لئے مہم شروع کر رہے ہیں۔ عوامی مینڈیٹ کی توہین ہم نہیں مانتے، ملک میں جمہوریت کی بالادستی کے لئے مہم شروع کر رہے ہیں۔ سابق سپیکر قومی اسمبلی کا مزید کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا، بلوچستان میں ایک بار پھر دہشت گردی کا خدشہ ہے، بدامنی پھیلانے کی کسی صورت اجازت نہیں دیں گے۔ ہمیں کلاشنکوف نہیں قلم اور امن چاہئے۔ این ایف سی ایوارڈ سے متعلق وعدوں کوپورا کیا جائے۔ اسد قیصر نے کہا کہ اگر زبردستی فیصلے مسلط کئے گئے تو ہم کسی بھی صورت ان کو قبول نہیں کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 1140531
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش