0
Sunday 9 Jun 2024 02:26
سٹیج پر بیٹھے آج سے سال قبل لفنگے تھے، آج ارب پتی کیسے بن گئے؟

سوات جلسے میں مفروروں، چوروں کیلئے این آر او مانگا گیا جو کبھی نہیں دینگے، اختیار ولی

سوات جلسے میں مفروروں، چوروں کیلئے این آر او مانگا گیا جو کبھی نہیں دینگے، اختیار ولی
اسلام ٹائمز۔ ترجمان و مرکزی راہنما مسلم لیگ نون اختیار ولی خان نے کہا کہ پی ٹی آئی سوات کے جلسے میں مفروروں اور چوروں کیلئے این آر او مانگا گیا جو کبھی نہیں دینگے۔ ترجمان و مرکزی راہنما مسلم لیگ نون اختیار ولی خان نے پی ٹی آئی کے سوات کے جلسے اور راہنماؤں کی تقاریر پر ردعمل میں کہا کہ 9 مئی کے مفروروں کو عام معافی یا این آر او نہیں دیا جاسکتا۔ اسٹیبلشمنٹ سربراہ کیساتھ مذاکرات کی خواہش شتر بے مہار ہے۔ اب تو سیاستدان بھی آپ سے نہیں ملنا چاہتے، سٹیج پر بیٹھے آج سے سال قبل لفنگے تھے، آج ارب پتی کیسے بن گئے۔؟

مرکزی راہنما نون لیگ نے مزید کہا کہ مفروروں اور چوروں کو رہائی دلانے کیلئے عدالتوں میں ثبوت پیش کریں۔ 10 سے 15 کروڑ رشوت دیں شام کو علی امین گنڈا پور کی کابینہ کے ممبر بن جائیں، پورے پختونخوا میں اتنی پی ٹی آئی رہ گئی ہے کہ ایک گراسی گراؤنڈ نہ بھر سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی قیادت سن لے اسمبلی فلور پر 9 مئی جیسی سازشوں پر جب تک معافی نہیں مانگی جائے گی کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے۔
خبر کا کوڈ : 1140532
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش