0
Sunday 9 Jun 2024 03:01
آئین کی ہر صورت حفاظت کریں گے

مولانا عبدالغفور حیدری سے محمد اسلم غوری کی ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

مولانا عبدالغفور حیدری سے محمد اسلم غوری کی ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل اور رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالغفور حیدری سے جے یو آئی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات محمد اسلم غوری نے ملاقات کی۔ ملاقات میں تنظیمی و ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام ملک بھر میں رکن سازی کے ذریعے پیغام امن و محبت کا درس دیتی ہے۔ جمعیت علماء اسلام حادثات سے جنم لینے والی جماعت نہیں بلکہ اس کے پیچھے اکابرین کی سو سال کی محنت ہے۔ مولانا عبدالغفورحیدری نے مزید کہا کہ اشرافیہ ملک کو تباہی کی طرف لیکر جارہی ہے، آئین کی ہر صورت حفاظت کریں گے، قوم کے ووٹ کی حفاظت کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 1140535
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش