0
Sunday 9 Jun 2024 07:33

ڈنمارک تنازعہ کشمیر کے حل کیلئے کردار ادا کرے، ڈاکٹر فائی

ڈنمارک تنازعہ کشمیر کے حل کیلئے کردار ادا کرے، ڈاکٹر فائی
اسلام ٹائمز۔ ممتاز کشمیری سکالر اور ورلڈ فورم فار پیس اینڈ جسٹس کے چیئرمین ڈاکٹر غلام نبی فائی نے ڈنمارک کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا غیر مستقل رکن منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے اس پر زور دیا ہے کہ وہ تنازعہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرانے کیلئے کردار ادا کرے۔ ذرائع کے مطابق ڈاکٹر فائی نے نیویارک سے جاری ایک بیان میں بین الاقوامی امن و سلامتی کے لیے ڈنمارک کے عزم اور جموں و کشمیر کے مسئلے کے پرامن حل کے لیے اس کی حمایت کی تعریف کی۔ ڈاکٹر فائی نے کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے کشمیریوں کے حق خودارادیت کے حوالے سے متعدد قراردادیں پاس کر رکھی ہیں جن میں کہا گیا ہے کہ وہ ایک آزادانہ اور غیرجانبدارانہ استصواب رائے کے ذریعے اپنے سیاسی مستقل کا تعین کریں گے، ڈنمارک کو ایک طویل عرصے سے نظرانداز کی جانے والی ان قراردادوں پر عملدرآمد کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ ڈاکٹر فائی نے ڈنمارک پر زور دیا کہ وہ تنازعہ کشمیر کے پرامن حل کے لیے کام کرے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سلامتی کونسل نے اپنی قراردادوں پر عملدرآمد کیلئے کوئی عملی کردار ادا نہیں کیا جس کی وجہ سے بھارت کو مقبوضہ علاقے میں نہتے لوگوں پر مظالم ڈھانے کی شہ مل رہی ہے اور اس نے خطے میں آبادی کے تناسب کو تبدیل کرنے کے لیے نت نئے قوانین نافذ کیے۔ 
خبر کا کوڈ : 1140572
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش