0
Sunday 9 Jun 2024 10:17

آزاد کشمیر کے آمدہ بجٹ کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں، فیصل ممتاز راٹھور

آزاد کشمیر کے آمدہ بجٹ کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں، فیصل ممتاز راٹھور
اسلام ٹائمز۔ آزاد کشمیر کے وزیر بلدیات و دیہی ترقی و سیکرٹری جنرل پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کا آمدہ بجٹ کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں، بجٹ کا زیادہ تر حصہ مزدور، محنت کش اور ملازمین سمیت تمام طبقات کی ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے تیار کیا گیا ہے، گزشتہ روز میڈیا کے ایک وفد سے ملاقات اور حلقہ انتخاب سے آئے ہوئے عوامی وفود سے اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہا ہماری حکومت نے مختصر عرصہ میں بڑے بڑے پراجیکٹ دیے ہیں، کرپشن کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے اور جہاں جہاں سے بھی کرپشن کے سراغ نکلتے تھے وہ بند کر دیے گئے ہیں۔ آزاد کشمیر کے کرپٹ اور بددیانت افراد کے لیے احتساب بیورو کو بااختیار بنا دیا گیا ہے۔ چوروں، ڈاکوؤں سے پائی پائی وصول کی جائے گی، بجٹ کی تیاری میں ہم نے آزاد کشمیر کی عوام کی ضرورت کو مدنظر رکھ کہ تیار کیا ہے، مہنگائی کے خاتمے کے لیے کام کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انتظامیہ فوری طور پر ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی کا جو نوٹیفکیشن ہوا اس پر عملدرآمد کروائیں، تاجران سے بھی اپیل ہے کہ ریٹ لسٹ جو پرائس کنٹرول کمیٹی جاری کرتی ہے اس پر عملدرآمد کیا جائے۔ 

انھوں نے کہا کہ اب قانون کو ہاتھ میں لینے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا، عوام کے راستے میں حائل تمام رکاوٹیں دور کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست اب اس کی متحمل نہیں ہو سکتی کہ ہم روز روز قانون میں تبدیلی کریں، آزاد کشمیر کے محکمہ بلدیات جو ایک وقت میں جس کی سیکمیں سیاسی رشوت کے طور پر دی جاتی تھیں وہ ہم نے بند کر دی ہیں۔ آزاد کشمیر کے ملازمین کے جملہ مسائل کو حل کیا جا رہا ہے اور جو کرپشن میں ملوث ہو گا وہ تھوری جیل جائے گا۔ کرپٹ اور بددیانت افراد پر ہاتھ ڈالا جا رہا ہے، احتسابی عمل کو صاف و شفاف بنایا جا رہا ہے، ہم ریاست کو ماڈل سیٹ بنانے جا رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1140587
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش