0
Sunday 9 Jun 2024 12:23

پلوامہ میں نوجوان کی دوران حراست موت کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ

پلوامہ میں نوجوان کی دوران حراست موت کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ
اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نیشنل کانفرنس کے رہنما آغا سید روح اللہ مہدی نے جو حال ہی میں سرینگر حلقے سے بھارتی پارلیمنٹ کے رکن منتخب ہوئے ہیں، پلوامہ میں ایک نوجوان کی دوران حراست موت کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق آغا سید روح اللہ مہدی نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں پولیس کی زیادتیوں کی مذمت کرتے ہوئے پولیس کی حراست میں امتیاز احمد کی موت اور دوسرے نوجوان کے شدید زخمی ہونے کی غیرجانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔پلوامہ میں امتیاز احمد نامی نوجوان کی پولیس حراست میں موت ہو گئی تھی جبکہ دوسرا ہسپتال میں موت و حیات کی کشمکش میں ہے۔ امتیاز کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ اسے تفتیش کے دوران شدید چوٹیں آئی تھیں۔انہوں نے کہا کہ امتیاز کی موت کا سبب بننے والے حالات کا پتہ لگانے کے لیے غیر جانبدارانہ تحقیقات کرانے کی ضرورت ہے۔
خبر کا کوڈ : 1140593
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش