0
Sunday 9 Jun 2024 12:35

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کے مزید 20 ہزار اہلکار تعینات

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کے مزید 20 ہزار اہلکار تعینات
اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں قابض حکام نے امرناتھ یاترا کی سکیورٹی کے نام پر بھارتی فورسز کے مزید 20 ہزار اہلکار تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق قابض حکام نے بھارتی فورسز کی 500 اضافی کمپنیوں کے علاوہ مزید 20 ہزار اہلکاروں کی تعیناتی کی منظوری دی ہے جنہیں بعد میں سرحدوں پر تعینات کیا جائے گا۔ بھارتی وزارت داخلہ نے پہلے ہی پیراملٹری فورسز کی 500 اضافی کمپنیاں تعینات کرنے کا اعلان کیا ہے۔ تاہم بھارتی وزارت داخلہ نے 7جون کو ایک اور اعلان کیا جس میں کہا گیا ہے کہ امرناتھ یاتریوں کی حفاظت کے لئے مزید 20ہزار اہلکاروں کو تعینات کیا جا رہا ہے تاکہ تین حصار والی سکیورٹی کو مزید مستحکم کیا جا سکے۔ بھارتی وزارت داخلہ کے سیکریٹری کی طرف سے جاری کیے گئے ایک بیان کے مطابق بھگوتی نگر جموں سے امرناتھ غار تک یاتریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ واضح رہے مقبوضہ جموں و کشمیر پہلے ہی دنیا کا سب سے زیادہ فوجی جمائو والے علاقہ بن چکا ہے جہاں دس لاکھ سے زائد بھارتی فوجی تعینات ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1140600
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش