0
Sunday 9 Jun 2024 14:08

کوئٹہ، آئین کی بالادستی کیلئے ایک اور چھ جماعتی اتحاد کا قیام

کوئٹہ، آئین کی بالادستی کیلئے ایک اور چھ جماعتی اتحاد کا قیام
اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کی مختلف جماعتوان نے صوبائی سطح پر چھ جماعتی اتحاد کے قیام کا اعلان کر دیا۔ کوئٹہ میں عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماء سینیٹر ایمل ولی خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی، جمعیت علمائے اسلام )ف(، ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی، نیشنل پارٹی، نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ اور پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی نے بلوچستان کی سطح پر چھ جماعتی اتحاد بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ جس کا مقصد پاکستان میں آئین اور قانون کی بالادستی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے اکابرین نے انگریزوں سے ووٹ کا اختیار لے کر عوام کو دیا،مگر پاکستان کے بننے کے بعد ووٹ کا اختیار عوام سے لے لیا گیا۔ ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ اب پاکستان کو آزاد کرنا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ عوام کے ساتھ انتخابات میں کیھلواڑ کیا گیا۔ جس نے دفاعی ادارے کے ساتھ اچھا سودا کیا وہ پارلیمان چلا گیا۔ انہعں نے کہا کہ چھ جماعتی اتحاد کوئی کمپرومائز نہیں کرے گی۔ چھ جماعتی اتحاد نے کمیٹی تشکیل دی ہے۔ جس میں تمام پارٹیوں کے نمائندے ہونگے۔ یہ کمیٹی پاکستان کے اندر تحریک چلائی گی۔ ایمل ولی خان نے کہا کہ ایکس کے بعد سب سے بڑی ٹینشن ایکسٹینشن ہے۔ مسنگ پرسنز بلوچوں و پشتونوں کا مشترکہ مسلہ ہے۔ بارڈر والے کو بارڈر کا اور عوام کو عوام کا اختیار دیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 1140610
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش