0
Sunday 9 Jun 2024 14:29

سابق گورنر سندھ محمد زبیر کا مسلم لیگ (ن) چھوڑنے کا اعلان

سابق گورنر سندھ محمد زبیر کا مسلم لیگ (ن) چھوڑنے کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما، سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا۔ رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف اور نائب صدر مریم نواز کے سابق ترجمان نے پارٹی چھوڑنےکا اعلان کرتے ہوئے سیاسی مستقبل کا فیصلہ دوستوں کے مشورے سے کرنے کا عندیہ دیا۔ اپنے ایک بیان میں سابق گورنر سندھ نے شکوہ کیا کہ متنازع الیکشن کی بنیاد پرحکومت کی جائے تو یہ صحیح طریقہ نہیں، پارٹی میں مؤقف میں اختلاف شدید تھا، اس لیے مفاہمت اور بیچ کی راہ نہیں ہوسکتی، پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ بہت پہلے کرلیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد، پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی 16 ماہ کی کارگردگی سمیت مختلف ایشوز پر اختلافات تھے، پارٹی کا مؤقف تبدیل ہوگیا تھا، اس لئے خود کو پارٹی سے الگ کرلیا۔

محمد زبیر نے کہا کہ عوام کے لیے سیاست کرنی تھی، ووٹ کو عزت دو نعرہ تھا، ووٹ کو عزت دو کا نعرہ چھوڑ کر ہر قیمت میں حکومت میں آنا ہے تو پھر کیا بات چیت کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب وہ پارٹی کے ساتھ تھے تو سویلین بالادستی کی ہوتی تھی، اب ہر قیمت میں پاور میں رہنا ہے تو ساتھ چلنا بڑا مشکل ہوجاتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ شاہدخاقان عباسی اور مفتاح اسمٰعیل پہلے ہی دن سے مسلم لیگ (ن) چھوڑ چکے ہیں، مفتاح اسمٰعیل، دانیال عزیز سے بھی پوچھیں تو پارٹی میں داد رسی کا کوئی فورم نہیں۔ نواز شریف اور مریم نواز کے سابق ترجمان محمد زبیر نے واضح کیا کہ شاہد خاقان عباسی پارٹی بنانے کا اعلان کرچکے ہیں مگر انہوں نے ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا، مستقبل کا فیصلہ آئند چند روز میں کریں گے، فی الحال کسی پارٹی میں جانے کا ارادہ نہیں ہے۔
خبر کا کوڈ : 1140614
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش