1
Sunday 9 Jun 2024 16:19

ہم مالی سال 2024-25 کے تعلیمی بجٹ پر نظرثانی کا مطالبہ کرتے ہیں، محمد اکبر 

ہم مالی سال 2024-25 کے تعلیمی بجٹ پر نظرثانی کا مطالبہ کرتے ہیں، محمد اکبر 
اسلام ٹائمز۔ مرکزی صدر جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان محمد اکبر نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ مالی سال 2024-25 کے تعلیمی بجٹ پر نظرثانی کریں اور طلبا کو اعلی تعلیم میں حائل رکاوٹوں کا سدباب کیا جائے تاکہ پاکستان ترقی یافتہ اقوام کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہو سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ طلبا کی تعلیم پر بجٹ انتہائی کم ہے جسے بڑھانے کی ضرورت ہے۔ مرکزی صدر کا مزید کہنا تھا کہ ہم پرامید ہیں کہ ملک میں تعلیم کو پہلے سے زیادہ فوقیت دی جائے گی اور تعلیمی حوالے سے درپیش مسائل کو باآسانی حل کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائے جائیں، طلبا کو اعلی تعلیم میں حائل رکاوٹوں کو مدنظر رکھتے ہوئے مستحق طالبعلموں کو اسکالرشپس کی فراہمی و طلبا کی فیسوں میں کمی کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے مزید اس بات پر زور دے کر کہا کہ پاس آوٹ ہونے والے طلبا کے لیے روزگار کا انتظام کیا جائے، طلبا کی زندگی میں مشکلات کے حل کے لئے آسان قرضے دیئے جائیں تاکہ انکی تعلیم متاثر نہ ہو۔
 
خبر کا کوڈ : 1140625
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش