0
Sunday 9 Jun 2024 16:44

ضلعی انتظامیہ محرم الحرام کے قبل عزاداروں کے مسائل حل کرے، انجینئر سخاوت علی 

ضلعی انتظامیہ محرم الحرام کے قبل عزاداروں کے مسائل حل کرے، انجینئر سخاوت علی 
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین عزاداری ونگ جنوبی پنجاب کے صوبائی صدرو ممبر ڈویژنل امن کمیٹی ملتان انجینئر سخاوت علی سیال نے صوبائی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملتان کی ضلعی انتظامیہ عزاداروں کے مسائل حل کرنے میں سنجیدہ نظر نہیں آرہی، شہر کے مختلف امام بارگاہوں کے مسائل موجود ہیں جنہیں انتظامیہ نظرانداز کررہی ہے، جلوس روٹس کے مسائل ہیں، لائٹنگ اور ٹائمنگ شہڈول کے مسائل ہیں، کئی جگہوں پر واسا کے مسائل برقرار ہیں، ہم مسلسل انتظامیہ سے مطالبہ کررہے ہیں کہ ان مسائل کو فوری حل کیا جائے، انتظامیہ اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لے اور ماضی میں جن مجالس اور جلوسوں کے ٹائم کا مسئلہ ہے اُنہیں بروقت درست کیا جائے۔ اس موقع پر عون رضا انجم، ثقلین نقوی، احسن مہدی، سید غدیر شیرازی، محمد علی سبطین موجود تھے۔ انجینئر سخاوت علی نے کمشنر ملتان اور ڈپٹی کمشنر ملتان سے مطالبہ کیا ہے کہ جلالپور، شجاع آباد اور تحصیل صدر کے جلوس روٹس کا دوبارہ جائزہ لیا جائے اور مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے۔ 
خبر کا کوڈ : 1140627
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش