0
Sunday 9 Jun 2024 17:23

پنجاب میں حکومتی سسٹم اور گورننس کے نظام میں انقلابی تبدیلیاں لانے کا فیصلہ

پنجاب میں حکومتی سسٹم اور گورننس کے نظام میں انقلابی تبدیلیاں لانے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ پنجاب میں حکومتی سسم اور گورننس کے نظام میں انقلابی تبدیلیاں لانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پنجاب میں وزارتوں اور محکموں میں تاریخ کی سب سے بڑی ری سٹرکچرنگ کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ فالتو، نکمے اور خساروں کے شکار اداروں میں ڈاؤن سائزنگ کی جائے گی۔ ایک ہی کام کرنیوالے زائد اداروں کو ختم کر دیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ری سٹرکچرنگ کے منصوبے کی منظوری دیدی ہے جس کے تحت وزارتوں کا حجم کم کر کے سرکاری امور کی انجام دہی میں آسانی پیدا کی جائے گی، ایک ہی کام کرنیوالے مختلف اداروں کو ضم کر دیا جائے گا۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ ری سٹرکچرنگ اور ڈاؤن سائزنگ سے اداروں کی کارکردگی اور عوامی خدمت کے عمل کو سادہ، آسان اور تیز بنایا جائے گا، جس سے اربوں روپے کی سالانہ بچت اور حکومت اخراجات میں بڑی کمی ہونے سے مالی گنجائش پیدا ہوگی۔
خبر کا کوڈ : 1140629
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش