0
Sunday 9 Jun 2024 17:29

مسلم لیگ(ن) اور پیپلز پارٹی ہتک عزت قانون کی منظوری میں برابر کے شریک ہیں :حافظ نعیم الرحمان

مسلم لیگ(ن) اور پیپلز پارٹی ہتک عزت قانون کی منظوری میں برابر کے شریک ہیں :حافظ نعیم الرحمان
اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی ہتک عزت قانون کو مسترد کرتی ہے۔ امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ رات کی تاریکی میں کالے قانون کو منظور کیا گیا، جماعت اسلامی وہ پہلی جماعت تھی جس نے اس بل کی مخالفت کی اور اسے مسترد کیا۔ انہوں نے کہا کہ گورنر پنجاب کا اس موقع پر ملک سے باہر جانا کئی سوالات کو جنم دیتا ہے۔ قائم مقام گورنر کا ہتک عزت بل پر دستخط کرنا آزادی اظہار رائے پر پابندی کے مترادف ہے۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی اس سیاہ قانون کی تیاری، منظوری اور عملداری میں برابر کے شریک ہیں، ہتک عزت کا قانون آزادی اظہار رائے کے آئینی حق پر ایک مذموم حملہ ہے۔ حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی صحافیوں کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی اور اس کے اعلامیے کیساتھ کھڑی ہے، تمام صحافی تنظیموں نے اسے ’انسان دشمن‘ قانون قرار دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1140631
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش