0
Sunday 9 Jun 2024 17:26

وفاقی حکومت کا دانش سکول سسٹم کا دائرہ کار کشمیر اور گلگت بلتستان تک پھیلانے کا فیصلہ

وفاقی حکومت کا دانش سکول سسٹم کا دائرہ کار کشمیر اور گلگت بلتستان تک پھیلانے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ وفاقی حکومت نے دانش سکول سسٹم کا دائرہ کار کشمیر اور گلگت بلتستان تک پھیلانے کا فیصلہ کر لیا۔ ذرائع کے مطابق بجٹ میں کشمیر، گلگت بلتستان میں 6 دانش سکولوں کے قیام کے لئے 50 کروڑ روپے رکھنے کافیصلہ کیا گیا، سکول نہ جانے والے بچوں کے مسئلے سے نمٹنے کے لئے چیلنج فنڈز کے لئے 10 کروڑ روپے رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔ ذرائع نے بتایا کہ اسلام آباد میں دانش سکول کے قیام کے لئے ایک ارب روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی۔ کیڈٹ کالج پونچھ کی فزیبلٹی سٹڈی کے لئے 3 کروڑ 50 لاکھ روپے مختص کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ سکولوں کو جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ کرنے کے لئے 98 کروڑ روپے رکھنے کی تجویز دی گئی۔ ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال کے بجٹ میں وزارت تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت کے لئے 9 ارب 75 کروڑ 10 لاکھ روپے رکھنے کی تجویز دی گئی۔ 7 نئی سکیموں کے لئے 2 ارب 84 کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی۔ ذرائع نے بتایا کہ وزارت تعلیم کی 15 جاری سکیموں کے لئے 6 ارب 91 کروڑ 10 لاکھ روپے رکھنے کی تجویز دی گئی۔
خبر کا کوڈ : 1140632
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش