0
Sunday 9 Jun 2024 17:41

فلسطین انسانیت کا عظیم امتحان ہے، ناصر کنعانی

فلسطین انسانیت کا عظیم امتحان ہے، ناصر کنعانی
اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان "ناصر کنعانی" نے کہا کہ آج فلسطین! دنیا کی قوموں، حکومتوں، عالمی اداروں، انسانی تنظیموں اور ہمدردی کے مراکز سے بالاتر تمام انسانیت کے لئے ایک امتحان ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آٹھ ماہ سے جاری اس آزمائش میں ہر کسی کا چہرہ دنیا کے سامنے آشکار ہو چکا ہے۔ ناصر کنعانی نے کہا کہ فلسطینی قوم نے ثابت کیا کہ وہ اپنے حقوق کے حصول کے لئے ایک مستحکم، ثابت قدم اور پیچھے نہ ہٹنے والی قوم ہے۔ انہوں نے ثابت کہ وہ پہلے سے زیادہ مضبوط ہیں۔ وہ اپنے حقوق کے حصول تک چین سے نہیں بیٹھیں گے چاہے اس کی کوئی بھی قیمت چکانا پڑے۔ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اس امید کا اظہار کیا کہ آج فلسطینی قوم دنیا کے لئے سربلندی اور افتخار کا نمونہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینی وہ قوم ہیں جنہوں نے دنیا کو اپنے سامنے جھکنے پر مجبور کر دیا۔ اس ملت نے ثابت کیا کہ وہ لائق احترام ہے۔

ناصر کنعانی نے کہا کہ صیہونی رژیم، عالمی قوانین میں طے شدہ و غیر رقم جرائم کی انجام دہی اور تمام سیاسی و عسکری سپورٹ کے باوجود تباہی اور اپنی موت کے کتنے قریب ہے۔ بدقسمتی سے بین الاقوامی تنظیموں نے بھی یہ ظاہر کیا ہے کہ وہ عالمی امن و استحکام کو قائم رکھنے میں کتنے لاپرواہ ثابت ہوئے ہیں۔ یہ عالمی ادارے اس استعماری نظام سے کس قدر متاثر ہیں کہ جو اپنے ناجائز اور انسان دشمن اہداف کی تکمیل کے لئے ان پلیٹ فارمز کا استعمال کرتا ہے۔ ناصر کنعانی نے فلسطین کی مظلومیت دنیا پر آشکار کرنے کے حوالے سے میڈیا کے کردار کا ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ مزاحمتی دھارے سے وابستہ آزاد و علاقائی میڈیا نے اس کڑے امتحان میں کس قدر سربلندی و احساس ذمے داری کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے لوگوں پر حقیقت واضح کرنے کے لئے سر دھڑ کی بازی لگا دی۔ فلسطینی قوم کی صحیح ترجمانی کرنے کے لئے خلوص کے ساتھ اپنی جان کو پیش کیا۔
خبر کا کوڈ : 1140636
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش